راولپنڈی،صدر بیرونی پولیس کی 15 کال پر فوری ریسپانس،حبس بے جا میں رکھی گئی خاتون بازیاب ، اہلیہ پر تشدد کرنے ا ور مقید رکھنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) صدر بیرونی پولیس کی 15 کال پر فوری ریسپانس،حبس بے جا میں رکھی گئی خاتون بازیاب ، اہلیہ پر تشدد کرنے ا ور مقید رکھنے والا ملزم گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق اے ایس پی صدر کی سربراہی میں صدر بیرونی پولیس نی15 کال پر فوری ریسپانڈ کر کے گھر میں مقید خاتون کو بازیاب کرواکر ملزم عادل رحمان کو گرفتار کرلیا،متاثرہ خاتون کی مدعیت میں شوہر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، متاثرہ خاتون کامیڈیکل کروایا گیاہے،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، ایس پی صدرنے کہا کہ خاتون پر تشدد اور حبس بے جا میں رکھنے جیسا غیر انسانی سلوک ناقابل برداشت ہے، سی پی او اطہر اسماعیل کا کہنا تھا کہ خواتین پر تشدد، زیادتی یا ہراسگی کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں