اسلام آباد میٹرو اسٹیشن واقعہ اب تک حل نہ ہو سکا

اسلام آباد میٹرو اسٹیشن واقعے میں اب تک کوئی اہم پیش رفت نہ ہو سکی۔

اسلام آباد (کرائم ڈیسک) اسلام آباد کے میٹرو اسٹیشن پر ملی 11 سالا بچی جس کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا، یہ واقعہ اب تک حل نہ ہو پایا، پولیس تاحال نہ بچی کے والدین کو تلاش کر سکی اور نا قاتلوں کو۔
بچی کی شناخت تاحال نہ ہو سکی ہے۔
ورثاء کے نہ ملنے پر بچی کی لاش پمز ہسپتال کے سرد خانے میں رکھوائی گئی تھی۔
ورثاء کی تلاش کے لیے پولیس نے بچی کی تصویر لگا کر اشتہار جاری کر دیا ہے تاکہ جلد از جلد ورثاء کا پتا لگ سکے اور بچی کی لاش انہیں سونپی جا سکے۔
واضح رہے کہ یہ افسوسناک واقعہ 2 روز پہلے پیش آیا جہاں 11 سالا بچی کی زخم شدہ لاش اسٹیشن پر صبح بر آمد ہوئی جس کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بچی کا پوسٹ مارٹم پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال میں مکمل کر لیا گیا جس میں بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہو گئی۔
پولیس کے مطابق بچی کی شناخت اور ملزم کا پتا ابھی نہیں لگ پایا ہے جس کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں