16ویں علامہ اقبال کپ گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز،پہلے دن 5میچوں کے فیصلے ہوگئے

کراچی(سپورٹس ڈیسک) فردوس اتحاد سوشل اینڈ اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر ” 16واں علامہ اقبال کپ گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ 2021؁ء “کا شاندار آغاز ،اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ مشعل نعیم نے کھیلوں کی معروف سرپرست شاہدہ پروین کیانی کے ہمراہ پر وقار تقریب میں ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا اس موقع پر روٹری کلب کراچی گارڈن کے صدر محمد اخلاق ،کمشیری رہنماء غلام عباس جمال ایڈوکیٹ ،KBBAکے صدر غلام محمدخان ،سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی ،سجاس کے سیکریٹری اصغر عظیم ،پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،عباد علی خان ،انٹر نیشنل ریسلر شیر خان ،نیشنل فٹ بالر عثمان غنی کے علاوہ کھیلوں کی ممتاز شخصیات یونیورسٹیز ،کالجز اور سکولوں کی طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھیں ٹورنامنٹ کے پہلے دن 5میچوں کے فیصلے ہوگئے پہلے میچ میں IOBMیونیورسٹی نے مد مقابل بیکن ہائوس نارتھ ناظم آباد کو 24کے مقابلے میں 32،دوسرے میچ میں آرام باغ کلب نے مد مقابل NEDیونیورسٹی Bٹیم کو 38کے مقابلے میں 52،تیسرے میچ میں بحریہ کالج Aنے مد مقابل بیکن ہائوس اسکول کو 14کے مقابلے میں 28،چوتھے میچ میں بحریہ کالج Aنے مد مقابل IOBMیونیورسٹی 20کے مقابلے میں 27جبکہ پانچوں میچ میں بحریہ کلاج Bنے مد مقابل NEDیونیورسٹی Bکو 18کے مقابلے میں 30باسکٹ پوائنٹس سے مات دیکر کامیابی سمیٹ لی ،کھیلے گئے میچوں میں لائبہ ،لاریب نور ،عینا ملک ،عیزا بیلا ،راحمین فواد ،حفصہ جمیل ،ایمن شاہد ،مشا کامران ،سمیہ الطاف اور دیگر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر مشعل نعیم نے کہاکہ شاعر مشرق مفکر پاکستان کی یوم ولادت کے موقع پر KBBAکی جانب سے کھیل اور کھلاڑیوں کی جانب سے خراج عقیدت شاندار کاوش ہے انہوںنے یوم اقبال پر آرام باغ کورٹ میں باسکٹ بال گرلز ٹورنامنٹ کے آغاز پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مشعل نعیم نے کہاکہ ڈویژن و ضلعی انتظامیہ کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے کھلاڑیوں کی بھر پور سرپرستی انجام دے رہی ہے انہوںنے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ آج شہر میں کھیلوں کے میدان آباد ہیں مشعل نعیم نے کہاکہ کھیلوں کے حوالے سے پاکستاسن دنیا کا محفوظ ملک ہے قوم کھیل اور امن سے محبت کرتی ہے اس موقع پر کھیلوں کی سرپرست شاہدہ پروین کیانی نے مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو شاعر مشرق کے افکار پر عمل کرکے ہی معاشرے کی بہتری اور سدھار لانے کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لا نا ہوگا انہوںنے کہاکہ خواتین کا کھیلوں میں حصہ لینا نیک شگون ہے معاشرے کی بہتری میں خواتین نمایاں کردار ادا کرسکتی ہیں ۔

منتظم علی ٹورنامنٹ غلام محمد خان نے بتا یا کہ ٹورنامنٹ کا میگا فائنل 11نومبر2021؁ء بروز جمعرات کو کھیلا جائیگا تقریب کے مہمان خصوصی سیکریٹری اسپورٹس حکومت سندھ اختر عنایت بھر گڑی ہونگے جو کہ اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں