سونے کی قیمت مزید 1000روپے کا اضافہ

لاہور(کامرس ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں بدھ کو سونے کی بغیر کسی اضافے سے1825ڈالر کی سطح پر برقرار رہی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت1000روپے اضافہ کے بعد ایک لاکھ 25ہزار 800روپے کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 857روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 7ہزار 853روپے ہوگئی۔
صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی گولڈمارکیٹ میں بدھ کو سونے کی قیمت میں کوئی ردبدل دیکھنے میں نہیں آیا ۔
مقامی مارکیٹ میں بدھ کو چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے ساتھ سے 1440روپے برقرار رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں