آسان شرائط پر قرض، کاروباری حضرات کیلئے بڑی خبر

کاروباری حضرات کیلئے بڑی خبر سامنے آگئی ، اب کاروباری حضرات ٹیکس ریلیف آسان شرائط پر قرض لے سکیں گے۔

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)وفاقی وزیر خسرو بختیار کی زیرصدارت کامرس چیمبرز کے صدور اور کاروباری شخصیات کااہم اجلاس ہوا جس میں مجوزہ ایس ایم ای پالیسی کے اہم مندرجات پر شرکا کو بریفنگ دی گئی جبکہ آسان قرضوں کی فراہمی،آڈٹ،ٹیکس چھوٹ کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
اجلاس میں ایس ایم ایز اسٹیک ہولڈرز نے خسرو بختیار کی پالیسی کو سراہا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا کہ نئی پالیسی کے تحت ایس ایم ای کارڈ کا اجراء کیا جائے گا، جس کے تحت کاروباری حضرات ٹیکس ریلیف آسان شرائط پرقرض لے سکیں گے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی کے تحت ایس ایم ای پورٹل بھی لانچ کر دیا گیا ہے، ایس ایم ای پورٹل کو کاروبارکی وسعت، این او سی حصول میں آسانی ہو گی جبکہ نئی ایس ایم ای پالیسی سے ہر چھوٹا بڑا کاروبار مستفید ہوگا۔
خسرو بختیار کا یہ بھی کہنا تھا کہ نئی پالیسی چھوٹے و درمیانے درجے کاکاروبار بڑھانے کیلئے مرتب کی گئی ، ایس ایم ایز کے کاروبار کو وسعت کیلئے ایک فنڈ تشکیل دیا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں ایس ایم ایز کیلئے ای انسپیکشن پورٹل کا اجراکر دیا ہے،پالیسی میں ایس ایم ایز ایکسپورٹرز کو سہولیات فراہم کی جائے گی جبکہ برآمدی ایس ایم ایز کیلئے مشترکہ گودام کا آغاز کیا جائے گا۔
اجلس کی صدارت کرتے ہوئے خسرو بختیار کا مزید کہنا تھا کہ آئی ٹی ،گارمنٹ صنعتوں کو فروغ دینے کیلئےاقدامات کئے جا رہے ہیں، پاکستانی مصنوعات کی عالمی سطح پرمارکیٹنگ کیلئےاقدامات کئےجائیں گے۔
کامرس چیمبرز کے صدور اور کاروباری شخصیات کے اجلاس میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی بھی شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں