سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر تھری‘ کی شوٹنگ ملتوی

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے کترینہ کیف کی شادی کے لیے فلم ’ٹائیگر تھری‘ کی شوٹنگ ملتوی کردی۔
بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے فلم ’ٹائیگر تھری‘ کی شوٹنگ ملتوی کردی اور فلم کی شوٹنگ کترینہ کی شادی کے بعد جنوری میں دوبارہ سے شروع کی جائے گی۔
بھارتی میڈیا میں بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی اداکار وکی کوشل سے شادی کی خبریں زیرگردش ہیں اور کہا جارہا ہے کہ دیوالی کے موقع پر دونوں نے نامور ہدایت کار کبیر خان کے گھر پر منگنی کرلی ہے اور عنقریب شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے تاہم دونوں اگلے ماہ دسمبر میں راجھستان میں شادی کریں گے۔
اس سے قبل یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ سلمان خان نے شاہ رخ خان کی وجہ اپنی فلم ’’ٹائیگر3‘‘کی شوٹنگ بھی ملتوی کی ہے کیونکہ شاہ رخ خان ’ٹائیگر تھری‘ میں مختصر کردار اد کریں گے۔
آریان خان کی گرفتاری کی وجہ سے شاہ رخ خان پہلے ہی اپنی تمام شوٹنگ کینسل کرچکے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں