پاکپتن: طلاق کے بعد خاوند سے رابطہ رکھنے پر بہن قتل، لاش دیکھ کر باپ چل بسا

پاکپتن: (کرائم ڈیسک) طلاق کے بعد خاوند سے رابطہ رکھنے پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا، باپ بیٹی کی لاش دیکھ کر دل کا اٹیک ہونے سے چل بسا۔

پاکپتن میں قتل ہونیوالی شبانہ کو پانچ ماہ قبل طلاق ہوئی تھی، مقتولہ کا سابق شوہر سے رابطہ ہونے پر مقتولہ کا بھائی طیش میں آگیا، ملزم عرفان کی سابقہ بہنوئی سے تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ملزم عرفان نے بہن کے سر میں لوہے کا راڈ مار کر بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

لڑکی کی نعش دیکھ کر باپ صدمہ برداشت نہ کر سکا اور وہ بھی دل کا اٹیک ہونے سے چل بسا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ملزم عرفان کو گرفتار کر لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں