رواں سال ماہ جون تک احساس کفالت پروگرام کا سروے مکمل ،کرپشن کے خاتمہ

سرگودھا(بیورو ڈسک) چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ثانیہ نشتر نے کہ ہے کہ رواں سال ماہ جون تک احساس کفالت پروگرام کا سروے مکمل اور کرپشن کے خاتمہ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر مسئلہ حل ہو جائے گا۔ثانیہ نشتر نے اپنے دورہ سرگودھا میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھر میں 76 فیصد سروے مکمل کر لیا گیا۔
جس کے تحت سات لاکھ افراد کو پاکستان میں امداد دی جا رہی ہے جبکہ 13 لاکھ کے قریب لوگ حقدار ہیں لیکن کفائف مکمل نہیں ہیں۔
ثانیہ نشتر نے بتایا کہ سروے میں مستحقین کو 12ہزار امداد شروع کر دی گئی ہے اور کرپشن کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کیے اور مہنگائی کی روک تھام کیلئے حکومت اقدامات کر رہے ہیں ثانیہ نشتر نے بتایا کہ سرگودھا ڈویڑن میں 28فیصد سروے مکمل کر لیا گیا ہے۔سرگودھا میں 2۔7 میانوالی میں 17،بھکر 79، خوشاب 51 فیصد سروے مکمل کر لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ معذور افراد کو خصوصی شناختی کارڈ بنوائیں ان کو امداد شروع ہو جائے گی جبکہ ستمبر تک ادائیگی کا نظام بینک کے ذریعے شروع ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں