ٹی 20ورلڈ کپ سیمی فائنل:نیوزی لینڈ کا انگلینڈ کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور:(سپورٹس ڈیسک)ٹی 20ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ابوظہبی میں کھیلے جانے والے میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹٓاس ہوا جس میں کیویز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

انگلش سکواڈ

انگلش ٹیم میں جوز بٹلر، جونی بیئر سٹو، ڈیوڈ ملان، این مورگن (کپتان)، لیام لیونگ سٹون، معین علی، سیم بلنگز، کرس ووکس، کرس جورڈن، عادل رشید اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ سکواڈ

نیوزی لینڈ ٹیم میں مارٹن گپٹل، ڈیرل مچل، کین ولیمسن (کپتان)، ڈیون کونوے، گلین فلپس، جیمز نیشم، مچل سینٹنر، ایڈم ملنے، ٹم ساؤتھی، ایش سوڈھی اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل کل کھیلا جائے گا جس میں پاکستان اور آسٹریلیا مد مقابل ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں