امید ہے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہوگا : برطانوی ہائی کمشنر

پاکستان اور انگلیڈ کی ٹیموں کے مابین بہترین مقابلہ ہوگا : کرسچن ٹرنر

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کو ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ہونے کی امید ہے۔ متحدہ عرب امارات میں جاری آئی سی سی مینر ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا پہلا فائنل آج انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں کل پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم اپنے پانچوں میچز جیت کر اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والی واحد ٹیم ہے جب کہ آسٹریلیا نے 5 میں سے 4 میچز جیت رکھے ہیں۔ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے فائنل کے حوالے سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔ کرسچن ٹرنر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ’مجھے امید ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان اور انگلینڈ کا مقابلہ ہو گا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے پاک انگلینڈ سیریز پر بھی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے دورہ پاکستان میں دو اضافی ٹی ٹونٹی میچز شامل کر دیے گئے ہیں، پاکستان اور انگلیڈ کی ٹیموں کے مابین بہترین مقابلہ ہوگا‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں