خود کو بہن بھائی ظاہر کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا گیا

حافظ آباد (بیورو ڈسک) حافظ آباد میں خود کو بہن بھائی ظاہر کر کے شادی کا جھانسہ دینے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان خود کو بہن بھائی ظاہر کرتے تھے۔جس کا رشتہ کروانا ہوتا تھا اسے اپنا بہن بھائی کی حیثیت سے تعارف کرواتے تھے۔پھر خاتون کی جانب سے نوجوانوں کو شادی کا جھانسہ دے کر ان سے لاکھوں روپے لیے جاتے تھے۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کیا تو تفتیش کے دوران ظاہر ہوا کہ ملزمان دراصل میاں بیوی ہیں۔ایک نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ شادی کرنا چاہتا تھا۔اس کی ملاقات دنوں سے ہوئی۔خاتن ڈیڑھ ماہ تک مختلف بہانوں سے اس سے رقم اینٹھی رہی۔نوجوان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں مرد و خواتین نے خود کو بہن بھائی ظاہر کیا تھا لیکن 5 لاکھ روپے اور ڈیڑھ تولہ سونے کے زیورات لینے کے بعد دونوں غائب ہو گئے۔تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ میاں بیوی کئی وارداتیں کر چکے ہیں۔پولیس نے ملزمان سے لوٹی ہوئی رقم برآمد کر لی۔واضح رہے کہ اس سے قبل حافظ آباد میں ہی ایک واقعہ پیش آیا جہاں پر خاتون نے اپنی دوست پر فائرنگ کروا دی کیونکہ دونوں نے شادی نہ کرنے کی قسم کھا رکھی تھی۔ ملزمہ دوست کو جان سے نہیں مروانا چاہتی تاہم کوئی سبق سکھانا چاہتی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں لڑکیوں نے کبھی شادی نہ کرنے کی قسم کھائی تھی لیکن ایک لڑکی کی منگنی طے ہو گئی، گھر والوں نے منگنی طے کی تو دوسری لڑکی سے برادشت نہ ہوا اور غصے میں آکر انتہائی قدم اٹھا لیا۔
لڑکی نے گھر سے زیور چرا کر ٹارگٹ کلر کو دے کر دوست پر حملہ کروا دیا۔ ملزمہ نے اپنی دوست کو مارنے کے لیے ٹارگٹ کلر کو گھر سے جیولری چرا کر دی۔ لڑکی کو سہیلی پر اس بات کا غصہ تھا کہ زندگی بھر شادی نہ کرنے کی قسم کیوں توڑی۔قاتلانہ حملے میں لڑکی شدید زخمی ہو گئی۔مذکورہ لڑکی اسپتال میں اس وقت زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں