پی پی رہنما نے حلیم عادل شیخ کو سزائے موت کی پیشگوئی کر دی

کراچی (بیورو ڈسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما تیمور تالپور نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی سزائے موت کی پیشگوئی کر دی۔انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو میں کہا کہ حلیم عادل شیخ جہاں پر رو رہے ہیں وہاں ہم ہنستے ہوئے جاتے ہیں اور ہنستے ہوئے آتے ہیں، پہلی رات ہی شور نہیں مچاتے کہ ہم بیمار ہو گئے ہیں، ہمیں اسپتال بھجوایا جائے تاکہ آرام کر سکیں۔انہوں نے پروگرام میں موجود خرم شیر زمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اتنا بولتے ہیں کیا کبھی کسی نے آپ پر اٹیک کیا۔تیمور تالپور نے مزید کہا کہ حلیم عادل شیخ جو حرکتیں کی ہیں اسے پھانسی ہو گی۔خرم شیر زمان نے اس بیان پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ان لوگوں کا رویہ دیکھیں۔جس پر تیمور تالپور نے کہا کہ جب جج دیکھیں گے کہ حلیم عاد شیخ نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کی تو انہیں سخت سے سخت سزا ہو گی۔ہمیں یہ معاملات ججز کے سپرد کر دینے چاہئیے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمیں انہیں کوئی سزا دینی ہوتی تو اسپتال نہ بھیجتے۔۔یاد رہے کہ گذشتہ دنوں ملیر میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ہنگامہ ا?رائی کے بعد پولیس نے اپوزیشن لیڈر سندھ کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے عدالتی حکم پر حلیم عادل شیخ کو ایس آئی یو منتقل کیا جہاں ا ±ن سے تفتیش کی گئی جبکہ اپوزیشن لیڈر سندھ کے خلاف دہشت گردی کی دفعہ کے تحت مقدمہ بھی درج کیا گیا۔تین روز قبل عدالتی پیشی کے موقع پر حلیم عادل شیخ نے دعویٰ کیا تھا کہ ا ±ن کے کمرے سے زہریلا سانپ برآمد ہوا، جسے انہوں نے خود ہی مار دیا تھا۔عدالتی حکم پر سینٹرل جیل منتقل کیے جانے والے تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو گذشتہ رات سینے میں درد کی شکایت بھی ہوئی تھی جس پر انہیں قومی ادارہ برائے امراض قلب منتقل کیا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ حلیم عادل شیخ کے کندھے ، گردن، ہاتھ اور دیگر حصوں پر تشدد کیا گیا جبکہ پیر میں بھی تشدد کی وجہ سے سوجن ہے۔حلیم عادل شیخ کے ترجمان نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سینٹرل جیل میں حلیم عادل شیخ کی ٹانگ میں راڈ لگی اور ان کے جسم کے دیگر اعضاءپر بھی چوٹیں آئیں۔ اس حوالے سے حلیم عادل نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جیل میں داخل ہوتے ہی متعدد گینگ وار عناصر نے حملہ کردیا، شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے دوران جیل انتظامیہ نے بچایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے داعش سے تعلق رکھنے والے ملزمان کی کھولی میں رکھا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں