جنوبی فرانس میں چاقو حملہ، پولیس افسر زخمی

پیرس(انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی فرانس کے شہر کن میں ایک پولیس افسر پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے پیر کے دن بتایا کہ حملے کے بعد پولیس افسر کے ساتھیوں نے حملہ آور کو ’نیوٹرلائزڈ‘ کر دیا یعنی حملہ آور غالباً ہلاک کر دیا گیا ہے۔

یہ عسکری اصطلاح حملہ آور کو ہلاک یا غیر مسلح کرنے کے حوالے سے استعمال کی جاتی ہے۔ اس واقعے کے حوالے سے تاحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ گزشتہ مئی میں مغربی فرانس میں بھی ایک ایسا ہی چاقو حملہ کیا گیا تھا، جس میں ایک پولیس افسر زخمی ہو گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں