ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی اشفاق احمد خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی اشفاق احمد خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ریجنل دفتر آمد پر ایس ایس پی لیگل ، ایس ایس پی آر آئی بی ،اے ڈی آئی جی ودیگر سٹاف نے استقبال کیا۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ ریجنل دفتر کی مختلف برانچز کا دورہ کیا اور برانچ انچارجز سے ملاقات بھی کی۔
راولپنڈی ریجن کے تمام ضلعی پولیس افسران ، ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کے ساتھ تعارفی میٹنگ کا انعقاد بھی کیا،اشفاق احمد خان نے کہا کہ راولپنڈی ریجن میں امن و امان کی صورتحال ، پبلک سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانے سمیت میرٹ اور انصاف کی بالادستی کو یقینی بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں تعینات ہونے والے ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی اشفاق احمد خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

ریجنل دفتر آمد پر ایس ایس پی لیگل عظمت حیات، ایس ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن برانچ عبدالفاروق و یگر سٹاف نے آر پی او راولپنڈی کااستقبال کیا۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آر پی او راولپنڈی کو سلامی پیش کی۔ آر پی او راولپنڈی نے سلامی پیش کرنے والے دستے کے ساتھ فرداً فرداً ملاقات بھی کی۔ بعد ازاں ریجنل دفتر کی تمام برانچز کا دورہ کیا اور برانچ انچارجز سمیت تمام عملہ سے ملاقات بھی کی اور ان سے کام کی نوعیت کے بارے میں دریافت کیا اور ضروری ہدایات بھی دیں۔
بعد ازاں آر پی او راولپنڈی نے ریجنل دفتر میں سی پی او ، ڈی پی او ز، ایس ایس پیز ، ڈویژنل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز راولپنڈی ریجن کے ساتھ کانفرنس کا انعقاد کیا۔ سی پی او راولپنڈی اطہر اسماعیل سمیت تمام متعلقہ افسران راولپنڈی ضلع نے ریجنل دفتر میں شرکت کی جبکہ ڈی پی او اٹک رانا شعیب، ڈی پی او جہلم شاکر حسین داوڑ،ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف اور انکے اضلاع کے ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک کانفرنس میں شرکت کی۔
آر پی او راولپنڈی نے تعارفی کانفرنس میں تمام افسران کو انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان کے وژن ، احکامات اور ترجیحات کے متعلق آگاہ کیا اور تمام شرکاء کانفرنس کو من وعن عمل درآمد کے احکامات جاری کیے۔ آر پی او راولپنڈی نے میٹنگ کے دوران ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ راولپنڈی ریجن میں امن و امان کی صورتحال ، پبلک سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانے سمیت میرٹ اور انصاف کی بالادستی کو یقینی بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
تمام افسران میری ٹیم کا حصہ ہیں اور ہماری عزت صرف اسی صورت میں ہے جب ہم اپنے حصے کا فرض بخوبی اور احسن طریقے سے سرانجام دیں۔تمام افسران حقیقی طور پر عوام کو خدمات کی فراہمی کے لیے اپنی موجودگی کو ہر صورت یقینی بنائیںاور جاری کی گئی ہدایات پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں