راولپنڈی، شہر و کینٹ میں چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری گاڑیوں، قیمتی اشیاء اور نقدی سے محروم

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) راولپنڈی شہر و کینٹ میں چوری کی مختلف وارداتوں میں گاڑی، 3 رکشوں اور 8موٹرسائیکلوں، لاکھوں روپے نقدی،لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی اشیاسے محروم ہونا پڑاتھانہ پیرودہائی کے علاقے سے وقاص،تھانہ نیوٹاون کے علاقے سے ندیم،ذیشان،تھانہ کینٹ کے علاقے سے عمران، راجہ عمران،تھانہ ائیر پورٹ کے علاقے سے بلال، احتشام کے موٹرسائیکل، تھانہ رتہ امرال کے علاقے سے ناصر،اور عیسی خان،تھانہ نیوٹاون کے علاقے سے عمران کے رکشے اورتھانہ کینٹ کے علاقے سے محمدعلی کی مہران کار چوری ہوگئی جب کہ تھانہ روات کے علاقے میں ارسلان سے موٹرسائیکل چھین لیاگیاتھانہ نیوٹاون کے علاقے میں انور کی دکان سے 2 خواتین نی1 لاکھ20ہزارروپے مالیت کا فینسی سوٹ چوری کرلیا۔

تھانہ آر اے بازار کے علاقے میں علی اکبر کی دکان کے تالے توڑ کر نقدی،تھانہ ریس کورس کے علاقے میں ماجد کی دکان سی60 ہزاررروپے،تھانہ ائیر پورٹ کے علاقے سے محسن کے گھر کے تالے توڑ کر3 لاکھ روپے مالیت کے لیپ ٹاپ، نقدی اور ایک پیڈ جبکہ تھانہ صدربیرونی کے علاقے میں ظہیر کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چور ی کرلیاگیا

اپنا تبصرہ بھیجیں