ایف آئی اے امیگریشن کی اسلام آباد ایئر پورٹ پرکارروائی ،جعلی ویزے پر ترکی جانے والے مسافر گرفتار

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) امیگریشن نے اسلام آباد ایئر پورٹ پرکاروائی کرتے ہوئے جعلی ویزے پر ترکی جانے والے مسافر محمد شعیب ولد سرفراز خان کو گرفتار کرتے ہوئے جعلی ویزا لگانے والے ایجنٹ ماجد خان ولد رحیم داد کو بھی ایئر پورٹ پارکنگ سے گرفتار کر لیا مسافر نے ویزا لگوانے کیلی4 لاکھ20 ہزار روپے مذکورہ ایجنٹ کو دیے تھے جسے گرفتار کر کے تھانہ انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں