چینی ایکس شوگر مل کی قیمت 112 روپے فی کلو گرام تک کم ہو گئی ہے، ترجمان مشیر خزانہ

اسلام آبا د(کامرس ڈیسک) ترجمان مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ چینی ایکس شوگر مل کی قیمت 112 روپے فی کلو گرام تک کم ہو گئی ہے۔

اپنے بیان میںانہوں نے کہا کہ جمعہ کی رات چینی کی قیمت 145 روپے فی کلوگرام اور ہفتہ کی رات 122 روپے تھی۔ انہوں نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت عوام کو سستی چینی کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے اور ذخیرہ اندوزوں کو کسی بھی قیمت پر کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں