سلمان خان کا مداح کیساتھ سیلفی لینے سے انکار، ویڈیو وائرل

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ سٴْلطان سلمان خان نے مداح کی درخواست پر بھی اٴْس کے ساتھ سیلفی نہیں لی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔انسٹاگرام پر پاپرازی اکاؤنٹ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مداح نے سلمان خان کے ساتھ سیلفی لینے کی درخواست کی۔

مداح کی درخواست کے باوجود بھی سلمان خان نے سیلفی لینے سے منع کیا اور وہاں موجود پاپرازی کیلئے مداح کے ساتھ پوز دیا تاہم، مداح اس کے بجائے سیلفی لینا چاہتا تھا۔

سلمان خان نے مداح کو بتایا کہ پاپرازی اس کی تصویر کھینچ رہے ہیں جبکہ وہاں موجود کیمرہ مینز نے بھی مداح کو یقین دلایا کہ وہ اٴْس کی تصویر لے رہے ہیں لیکن مداح نے اپنا فون رکھنے سے انکار کر دیا۔ مداح نے جب سلمان خان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی تو اداکار نے تنگ آکر کہا کہ ’یہاں ناچنا بند کر‘ جس پر مداح نے آخر کار ہار مان لی اور وہاں سے چلا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں