سوڈان میں فوجی بغاوت کے مخالفین نے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں

سوڈانی پروفیشنل ایسوسی ایشن کا ملک میں عام سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا بھی اعلان

خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک سوڈان میں جمہوریت نواز مظاہرین نے فوجی بغاوت کی مخالفت کا سلسلہ بدستور جاری رکھا ہوا ہے۔میڈیارپورٹس ککے مطابق ان افراد نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات دارالحکومت خرطوم کی سڑکوں اور گلیوں میں رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔

فوج کی بغاوت کے خلاف عوامی مظاہروں کو سکیورٹی ایکشن سے ختم کرنے کی کوششوں میں اب تک چودہ مظاہرین ہلاک اور تین سو سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ جمہوریت نوازوں کی بڑی تنظیم سوڈانی پروفیشنل ایسوسی ایشن نے ملک میں عام سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ یہی تنظیم سن 2018 اور سن 2019 میں سابق ڈکٹیٹر عمر البشیر کے طویل اقتدار کے خاتمے میں پیش پیش تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں