امریکی محکمہ خارجہ کی عراقی وزیراعظم پر حملے کی مذمت

حملے کی تحقیقات کے لیے عراقی سیکیورٹی فورسز کو مدد کی پیشکش کی ہے،ترجمان محکمہ خارجہ

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے عراقی وزیراعظم کے گھر پر ڈرون حملے کی مذمت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ عراق کے مرکز میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عراق کی خود مختاری اور آزادی برقرار رکھنے کے لیے عراقی سیکیورٹی فورسز سے رابطے میں ہیں۔نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ حملے کی تحقیقات کے لیے عراقی سیکیورٹی فورسز کو مدد کی پیشکش کی ہے۔واضح رہے کہ بغداد میں عراقی وزیرِ اعظم مصطفی الکاظمی کے گھر پر قاتلانہ ڈرون حملہ ہوا جس میں وہ محفوظ رہے۔ذرائع کے مطابق حملہ ایسے وقت کیا گیا جب 10 اکتوبر کے انتخابی نتائج کے خلاف مظاہرین احتجاج کر رہے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں