راولپنڈی ،پرچی جواء اور موبائل فون ٹی ٹی میکس گیم کے ذریعے جواء کھیلنے والی10 قمار باز گرفتار

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) تھانہ رتہ امرال پولیس کی کارروائی،پرچی جواء اور موبائل فون ٹی ٹی میکس گیم کے ذریعے جواء کھیلنے والی10 قمار باز گرفتار، مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او رتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے پرچی جواء اور موبائل فون ٹی ٹی میکس گیم کے ذریعے جواء کھیلنے والی10قما بازوں کو گرفتا رکرلیا،گرفتار ملزمان میں نذیر،اخوند زادہ،عمر زادہ،انزر گل،عدنان،لیاقت شاہ،محسن،اختر گل، خورشیداورفیصل خان شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے داو پر لگی رقم 20ہزار900 روپے،02 موبائل فون برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا گیا،ایس پی راول نے ایس ایچ او رتہ امرال اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قمار بازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں