راولپنڈی پولیس کی اشتہاری مجرمان کیخلاف کارروائیاں، مختلف مقدمات میں مطلوب02 اشتہاری مجرمان گرفتار

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) راولپنڈی پولیس نے اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں مطلوب02 اشتہاری مجرمان گرفتارکرلئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او گوجر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم دلاور خان کو گرفتارکرلیا، اشتہاری مجرم سال2019سے تھانہ گوجر خان پولیس کو مطلوب تھا،ایس ایچ او نیوٹائون نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ریاض احمد کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم سال2016سے تھانہ نیوٹائون پولیس کو مطلوب تھا، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں