ْراولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوںکیخلاف کارروائی ، 06ملزمان گرفتار،اسلحہ بر آمد

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 06ملزمان گرفتارکرکی06پستول30بور معہ ایمونیشن برآمدکرلئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ائیر پورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئی03 ملزمان آصف رشید، محمد آکاش ندیم اور اکبر علی کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سی03پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے، ایس ایچ ا وصادق آبادنے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئی02 ملزمان محمد نعمان اور محمد عدیل کو گرفتارکرلیا، ملزمان کے قبضہ سی02پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے، ایس ایچ ا وجاتلی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد کاوش کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سی01پستول30بو ر معہ ایمونیشن برآمد کیا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ،ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں