اسلام آباد پولیس کے ملازمین کورعائتی نرخوں پربہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے نجی فارمیسی اور اسلام آباد پولیس کے درمیان معاہدہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد پولیس کے ملازمین کورعائتی نرخوں پربہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے نجی فارمیسی (میڈآسک پرائیویٹ لمیٹڈ) اور اسلام آباد پولیس کے درمیان معاہدہ،جس کے تحت پولیس ملازمین کو 50فیصد تک میڈیکل ٹیسٹ اور 5فیصد تک ادویات رعائتی نرخوں میں فراہم کی جائیں گی ،یہ سہولیات پورے پاکستان میں قائم لیبارٹیریز اور فارمیسز سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کے احکامات کی روشنی میں پولیس کے ملازمین اور ان کی فیمیلیز کی ویلفئیر کی مد میںرعائتی نرخوں پر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد عمر خان اور میڈآسک پرائیویٹ لیب کے بزنس ڈویلپمنٹ کی سربراہ ڈاکٹر سائرہ سرورکے درمیان ایک معاہدہ طے پایا اس موقع پر اے آئی جی آپریشنز نوید عاطف اور نجی لیب کے نمائندے بھی موجود تھے معاہدے کے تحت نجی فارمیسی پولیس کے ملازمین اور ان کی فیمیلیز کی ویلفئیر کے زمرے میں 50 فیصد رعائتی نرخوں پر تمام ٹیسٹ کئے جائیں گے یہ سہولیات چوبیس گھنٹے رعایتی نرخوں پر میسر ہوں گی اس کے علاوہ ادویات کی مد میں بھی 5فیصد رعائت حاصل ہو گی ،اسلام آباد پولیس کے ملازمین پورے پاکستان میں موجود فارمیسیز سے یہ سہولت حاصل کر سکتے ہیں ٹیسٹ اور ادویات رعائتی نرخوں میں حاصل کرنے کے لئے تمام ملازمین اصل شناختی کارڈ اور محکمانہ کارڈ اور محکمہ پولیس سے وابستگی کے ثبوت دکھائیں گے،اسلام آباد پولیس کے حاضر سروس ملازمین اوران کی فیمیلیز کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ایسے اقدامات اٹھانے سے پولیس کا مورال بلند ہو رہا ہے اور ان کی فیمیلیز کو بہتر ین طبی سہولیات فراہم کرنے میں مدد مل رہی ہے اس سلسلے میں پولیس ملازمین کی ویلفئیر کے لئے مزید اقدامات کئے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں