عائشہ اکرم نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ویڈیوز کا ذمہ دار ریمبو کو قرار دیدیا

لاہور:(بیورو رپورٹ)ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے والی ویڈیوز کا ذمہ دار ریمبو کوقراردے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق سانحہ گریٹر اقبال پارک میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے اور بد سلوکی کے معاملے پرعائشہ اکرم نے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔

ٹک ٹاکر عائشہ نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے والی ویڈیوز کا ذمہ دار ریمبو کو قرار دیا ہے اورکہا کہ ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مجھے بلیک میل کیا

اپنے بیان میں عائشہ اکرم کی جانب سے ایف آئی اے کو بلیک میلنگ کے کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے گیے جبکہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے ٹک ٹاکر کے بیان کی روشنی میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں