کراچی: پیر آباد میں فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کی شناخت ہو گئی

کراچی (کرائم ڈیسک) پیر آباد میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 20 سالہ کامران کے نام سے کر لی گئی، پولیس کے مطابق فائرنگ شادی کی تقریب میں ہوئی۔
ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شادی کی تقریب میں پیش آیا تھا، شبہ ہے ہوائی فائرنگ کےدوران جھگڑا ہوا، گولی لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوا ، پولیس نے قتل کےمقام سے رحیم گل نامی شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے مقتول کی جیب سے 5 رائونڈ بھی برآمد کر لئے ہیں، پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں