کراچی میں کاروبار کی تباہی اور مہنگائی کے باعث شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

ملزم 52 سالہ مشتاق پٹیل نے اپنی بیوی پچاس سالہ صبیحہ بیگم کو فائرنگ کرکے قتل کیا ، پولیس

کراچی(کرائم ڈیسک) کاروبار کی تباہی اور مہنگائی کے باعث مالی مسائل کے شکار شخص نے جھگڑے کے دوران بیوی کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے حسین آباد کے رہائشی 52 سالہ مشتاق پٹیل نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی صبیحہ بی بی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کردی۔

پولیس کے مطابق مشتاق پٹیل کو گرفتار کرکے اس قبضے سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے، ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں بتایاکہ ان کے 4 بچے ہیں، جن میں ایک بیٹا شادی شدہ اور ان سے الگ رہتا ہے، گزشتہ چند برسوں کے دوران ان کا کاروبار تباہ ہوگیا جبکہ مہنگائی کی وجہ سے گزارہ بھی مشکل ہوگیا تھا جس کی وجہ سے بیوی سے اکثر جھگڑا ہونے لگا تھا، حالات سے تنگ آکر بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔پولیس کے مطابق اتوارکی صبح بھی اسی طرح جھگڑا ہوا اسی دوران ملزم نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں