سیمی فائنل میں پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کا چانس نہیں، شعیب اختر

پاکستان کے اسپنرز آسٹریلیا کو پھنسا دیں گے، سابق فاسٹ بائولر

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کا کوئی چانس نہیں ہے۔ ایک انٹرویومیں شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان کے اسپنرز آسٹریلیا کو پھنسا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے اب تک بہت بری کرکٹ کھیلی ہے اس لیے بھارت سیمی فائنل میں جگہ بنانے کی مستحق نہیں۔شعیب اختر نے کہا کہ آئی سی سی ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقہ کے لیے اداسی کا سلسلہ جاری ہے۔انہوںنے کہا کہ جنوبی افریقہ میچ تو جیت گیا، مگر کم رن ریٹ کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں