ہیں چاہتا سیمی فائنل میں انگلینڈ پاکستان کا مقابلہ کرے‘ سابق انگلش کپتان مائیکل وان

لندن (بیورو رپورٹ) سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ ٹی 20ورلڈ کپ کے گروپ 1میں انگلش ٹیم کے لیے ضروری ہے کہ اس کی پوزیشن پوائنٹس ٹیبل پر برقرار رہے کیوں کہ وہ انگلینڈ کا پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں مقابلہ نہیں چاہتے، نہیں چاہتا کہ سیمی فائنل میں انگلینڈ پاکستان کا مقابلہ کرے۔

مائیکل وان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ میں پاکستان کے مقابلے میں کسی دوسری ٹیم کو کھیلتے دیکھنے کا خواہشمند ہوں اور امید کرتا ہوں کہ سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ کرنے والی دوسری ٹیم پاکستان کو شکست دیتے ہوئے اسے ٹورنامنٹ سے باہر کر دے۔ سابق انگلش کپتان نے کہا ہمار ی ٹیم کے پاس وہ سب کچھ ہے جو فائنل جیتنے کے لیے چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں