عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں

نیویارک:(کامرس ڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں۔واضح رہے کہ تبدیلی سرکار نے انوکھا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار رات گئے اچانک قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر پٹرول بم گرا دیا۔ پٹرول کی قیمت 8 روپے 3 پیسے جبکہ ڈیزل کے دام 8 روپے 14 پیسے فی لٹر بڑھ گئے۔دوسری جانب امریکی ذخائر میں اضافے کے سبب خام تیل کی قیمتیں کم ہوئیں جبکہ خام تیل کی قیمت میں 3 ڈالر فی بیرل کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

امریکی خام تیل 80 ڈالر 86 سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ ہورہا ہے جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت میں 2 ڈالر 73 سینٹ فی بیرل کمی واقع ہوئی۔برطانوی خام تیل 81 ڈالر 99 سینٹ فی بیرل پر فروخت ہورہا ہے جبکہ خام تیل کے ذخائر میں 33 لاکھ بیرل کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں