گیس بحران کا خدشہ، حکومت کا ایل این جی کا مہنگا ترین کارگو خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (کامرس ڈیسک) حکومت نے ایل این جی کا مہنگا ترین کارگو خریدنے کا فیصلہ کر لیا، نومبر کیلئے ایک ایل این جی کارگو 30.65 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں خریدا جائے گا۔

موسم سرما میں ممکنہ گیس بحران سے بچنے کی حکومتی کوشش ، حکومت نے دو عالمی کمپنیوں کی جانب سے ایل این جی کارگو فراہم نہ کرنے کے بعد تاریخ کا مہنگا ترین ایل این جی کارگو خریدنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق یہ ایل این جی کارگوز 19 سے 20 نومبر اور 26 سے27نومبر کو پہنچنے تھے۔ دونوں کارگوز کیلئے پاکستان ایل این جی لیمیٹڈ کی جانب سے ہنگامی ٹینڈر جاری کیے گئے تھے، ایل این جی سپلائرز کی جانب سے ٹینڈرز پر سپلائی کیلئے 31ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک بولیاں آئی تھیں۔

پی ایل ایل نے26 سے27 نومبر کیلئے 30.65ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو والا کارگو خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، دوسری جانب حکومتی سطح پر 19سے20 نومبر کے لئے ایل این جی کارگوز کے حصول کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں