پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زبردست تیزی کا رجحان رہا

کے ایس ای100انڈیکس1100پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 47ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا مارکیٹ کے سرمائے میں 543ارب روپے سے زائد کاا ضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا، سرمائے کا مجموعی حجم 80کھرب روپے سے تجاوز کر گیا،کاروباری تیزی کی وجہ سی56.59فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں

کراچی (کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زبردست تیزی کا رجحان رہااور کے ایس ای100انڈیکس1100پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 47ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 543ارب روپے سے زائد کاا ضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 80کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ۔
کاروباری تیزی کی وجہ سی56.59فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔ پاکستان کی آئی ایم ایف پروگرام بحالی سے ایک ارب ڈالر کی قسط کے اجراء کے ساتھ عالمی بینک و ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 1.4ارب ڈالر کی ممکنہ آمد ،آئی ایم ایف کیساتھ تمام امور طے پا جانے ،رواں برس معیشت کی نمو 5فیصد رہنے ،برآمد ات بڑھنے اور شرح مبادلہ فورسز پر چھوڑنے سے کرنٹ اکائونٹ خسارے پر قابو پانے سے متعلق گورنر ر اسٹیٹ بینک کی پیش گوئیوں ،ٹی پی ایل کیساتھ حکومتی معاہدے کے نتیجے میں بے یقینی کی کیفیت ختم ہونے ،وزیر اعظم کی جانب سے کم آمدنی کے حامل طبقے کیلئے 20ارب روپے کی سبسڈی پیکیج کے اعلان سے انکی قوت خرید بہتر ہونے کی امید اور ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بتدریج بہتری جیسے عوامل سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 4دن تیزی کا رجحان غالب رہااس دوران انڈیکس1191.57پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ 1دن کی مندی سے انڈیکس 80.48پوائنٹس گھٹ گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں1111.09پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 46184.71پوائنٹس سے بڑھ کر47295.80پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 422.13پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 17933.41پوائنٹس سے بڑھ کر18355.54 پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس31596.79پوائنٹس سے بڑھ کر32256.94پوائنٹس پر بند ہوا۔گذشتہ ہفتے مارکیٹ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 47607.45پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 46184.71پوائنٹس کی پست سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا ۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ16ارب روپے مالیت کی56کروڑ19لاکھ36ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم13ارب روپے مالیت کی30کروڑ62لاکھ44ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر1841کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی1042کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،710میں کمی اور89کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔
کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام ،بائیکو پیٹرولیم ،ہم نیٹ ورک ،میپل لیف ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ ،فوجی سیمنٹ ،یونٹی فوڈز ،میرٹ پیکجنگ ،ایز گارڈ نائن ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،فرسٹ نیشنل ایکوٹیز ،حیسکول پیٹرول ،ائیر لنک کمینونیکیشن ،پی ٹی سی ایل ،ٹی پی ایل پراپرٹیز ،غنی گلوبل ،ٹریٹ کارپوریشن ،پیس پاک لمیٹڈاورسروس فیبرک سر فہرست رہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں