مصری اداکارہ یاسمین صابری کو والد کی جانب سے مقدمے کی دھمکی

لاہور(شوبز ڈیسک) مصر کی معروف اداکارہ یاسمین صابری کے والد نے اپنی بیٹی پر توہین آمیز بیانات کی وجہ سے مقدمے کی دھمکی دے دی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مصر کی اداکارہ یاسمین صابری کے والد ڈاکٹر اشرف صابری نے اپنی بیٹی پر توہین آمیز بیانات دینے کی وجہ سے مقدمہ درج کرانے کی دھمکی دیتے ہوئے دونوں کے درمیان کشیدہ تعلقات کا انکشاف کیا۔

اداکارہ کے والد نے کہا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میری بیٹی مجھ پر اس نامناسب طریقے سے حملہ کرے گی، جس سے مجھے بہت دکھ ہوا۔ میرے خیال میں اس کو ایک نفسیاتی عارضہ ہے جس کی وجہ سے اس کی شخصیت متاثر ہوئی اور اسے ہر اس چیز کو بھولنے پر مجبور کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے چار سال تک فرانس کا سفر کیا، پھر میں مصر واپس آیا اور یاسمین میرے ساتھ رہتی تھی اور گھر کی چابیاں اس کے پاس چھوڑ کر جاتا تھا ، جو اس بات کا سب سے بڑا ثبوت ہے کہ وہ طویل عرصے تک میرے ساتھ رہی اور اپنے سفر میں میں نے ان کی والدہ کو تمام تعلیمی اور دیگر اخراجات بھیجے جن کی انہیں ضرورت تھی۔

اداکارہ کے والد اشرف صابری کا کہنا تھا کہ میں یاسمین کے خلاف پروگرام میں کہی گئی توہین آمیز باتوں اور بہتان کی وجہ سے مقدمہ کروں گا جبکہ اس کے پہلے شوہر سے طلاق کے بعد ہمارے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں مصری اداکارہ یاسمین صابری نے بزنس مین احمد ابو ہاشما سے شادی کر لی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں