حریم شاہ نے تنقید کرنے پر متھیرا کو کھری کھری سنا دیں

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان کی معروف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے پاکستان کی معروف میزبان اور متنازع کردار ادا کرنے والی ماڈل متھیرا کے بیان کے جواب میں ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے متھیرا کو کھری کھری سنائی ہیں۔

اپنے انسٹا گرام پر حریم شاہ کا کہنا تھا کہ ایک ویڈیو موصول ہوئی جس میں متھیرا اُن پر اعتراض اٹھا رہی ہیں کہ ایسا کیا ہے جس سے مجھے اتنی شہرت مل گئی؟ ابھی تو کچھ کیا بھی نہیں ہے اور پھر بھی سوشل میڈیا پر آپ سے زیادہ فین فولوونگ ہے۔

ٹک ٹاک سٹار نے کہا کہ میں نے آپ کی طرح فضول اشتہار نہیں کیے، آئٹم سانگ پر ڈانس نہیں کیا، میں یہ سب کرنے کے لیے نہیں آئی تھی نہ ہی مجھے آئندہ یہ سب کرنا ہے۔ یہ سب کر کے بھی آپ نے وہ مقبولیت حاصل نہیں کی جو میں نے کچھ نہ کرکے حاصل کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: برقع پہنوں یا منی سکرٹ ،متھیرا کے بیان پر نئی بحث چھڑ گئی

حریم نے اپنے ویڈیو پیغام میں متھیرا کو کہا کہ میں نے آپ کی طرح جسم کی سرجری نہیں کروائی۔ آپ اوپر سے لے کر نیچے تک آرٹیفشل ہیں میڈم! اگر میں کچھ بھی نہیں ہوں تو آپ نے مجھے انٹرویو کے لیے کیوں بلایا؟

حریم نے معنی خیز انداز میں کہا کہ آپ کو پی سی ہوٹل والی ملاقات یاد رکھنی چاہئیے اور یہ بھی کہ آپ وہاں کس کام کے لیے آئی تھیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام متھیرا سے سوال کیا گیا کہ کیا حریم شاہ نے کوئی کام نہیں کیا؟ جس پر متھیرا نے جواب دیا کہ نہیں، حریم نے کوئی کام نہیں کیا، ان کی کوئی ایک فلم یا ڈرامہ بتائیے، کہیں جا کر ویڈیو بنانا کام نہیں ہوتا۔ کام وہ ہوتا ہے کہ بندہ فلمیں بنا رہا ہوتا ہے ایکٹریس کی طرح کام ہوتا ہے۔ یہ ٹک ٹاک بنانا کام نہیں۔ مسئلہ یہی ہے کہ ہم نے ٹک ٹاک اور دوسری لائنوں کا مکس کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں