ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت 3‘ بھارت میں مقبول

لاہور (شوبز ڈیسک) ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت 3‘ ناصرف پاکستان بلکہ سرحد پار پڑوسی ملک بھارت میں بھی بہت پسند کیا گیا ہے۔گزشتہ روز ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت 3‘ کی آخری قسط نشر کی گئی ہے جس کے بعد سے یہ ڈرامہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

ٹوئٹر پر ایک بھارتی مداح نے اپنے ٹوئٹ میں ڈرامے کی بھارت میں مقبولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ واو واہ، خدا اور محبت 3 کی آخری قسط بھارت میں ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر تیسرے نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے‘۔

مداح نے اس شاندار کامیابی پر ڈرامے کی پوری ٹیم کو مبارکباد بھی دی۔اس ڈرامے کی ہر نئی نشر ہونے والی قسط سے اس کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا یہی نہیں بلکہ یہ ڈرامہ پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر ہر ہفتے سرفہرِست ٹرینڈز میں شامل رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں