جارج کلونی کی خبررساں اداروں سے اپنے بچوں کی تصاویر شائع نہ کرنے کی اپیل

لندن (بیورو رپورٹ) ہولی وڈ اداکار جارج کلونی نے خبر رساں اداروں سے اپنے بچوں کے چہروں کو پریس سے دور رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ عوامی سطح پر شائع ہونے والی تصاویر سے ان کی زندگی خطرے میں پڑ جائے گی۔برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق جارج کلونی کے انسانی حقوق کی وکیل اور اہلیہ امل کلونی ست چار سالہ جڑواں بچے ہیں۔
انہوں نے میڈیا کو ایک کھلے خط میں کہا کہ وہ اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ اکثر ذاتی تصاویر اس قیمت کا حصہ ہیں جو انہیں مشہور شخصیت ہونے کی وجہ سے ادا کرنی پڑتی ہے۔آسکر ایوارڈ یافتہ اسٹار نے کہا کہ ہمارے بچوں نے ایسا کوئی عہد نہیں کیا ہے۔60 سالہ جارج کلونی نے کہا کہ ان کی اہلیہ کا کام جس میں انتہا پسند گروپوں کے خلاف کام کرنا شامل ہے، اس کا مطلب ہے کہ جوڑے کو خاندان کو محفوظ رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی پڑیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ’ اگر کوئی ادارہ بچوں کے چہروں کو اپنے سرورق پر شائع کرتا ہیتو ہم اپنے بچوں کی حفاظت نہیں کر سکتے‘۔جارج کلونی نے کہا کہ’ ہم نے کبھی اپنے بچوں کی تصویر نہیں بیچی، ہم سوشل میڈیا پر نہیں ہیں اور نہ ہی کبھی تصویریں پوسٹ کرتے ہیں کیونکہ ایسا کرنے سے ان کی جان خطرے میں پڑ جائے گی’۔انہو ں نے کہا کہ وقوفانہ خطرہ نہیں بلکہ حقیقی دنیا کے Wمسائل، حقیقی دنیا کے نتائج ہمارے ساتھ ہیں۔امل کلونی انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون میں مہارت رکھتی ہیں، ان کے کام میں عراق میں مظالم کا شکار ہونے والے افراد کی نمائندگی کرنا، مصر میں آزادی اظہار کے لیے لڑنے والے افراد، اور شام میں خانہ جنگی کی تحقیقات پر اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنا شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں