59

ماضی میں مجھے متعدد ساتھی خواتین نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا تاہم میں ان کے نام نہیں لینا چاہتا،اداکار اظفر رحمان

کراچی(بیورو رپورٹ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اظفر رحمان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں متعدد خواتین نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا ہے۔فلم چھلاوہ میں اداکاری کے جوہر دکھا کر داد سمیٹنے والے اظفر رحمان نے ویب شو بائی دی وے میں می ٹو کے بارے میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں مکمل طور پر می ٹو کی حمایت کرتا ہوں۔
انہوںنے بتایا کہ ماضی میں مجھے متعدد ساتھی خواتین نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا تاہم میں ان کے نام نہیں لینا چاہتا۔انہوں نے کہاکہ ہمیشہ خواتین ہی درست نہیں ہوتیں، کبھی بھی کسی کو بھی ہراساں کیا جا سکتا ہے جو کہ نہیں کرنا چاہیے۔اظفر رحمان نے می ٹو مہم کے حوالے سے کہا کہ اگر دو افراد کوئی بھی کام باہمی رضامندی یا کچھ لو کچھ دو کی بنیاد پر کرتے ہیں یہ عمل درست ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو کسی سے زبردستی کرنے کی اجازت نہیں اور ایسے عمل کی کبھی حمایت نہیں کی جا سکتی۔اظفر رحمان نے ماڈلنگ سے اپنے شوبز کریئر کا ا?غاز کیا جس کے بعد انہوں نے اداکاری کی دنیا میں بھی اپنے فن کا لوہا منوایا اور کئی ڈرامہ سیریلز میں یادگار کردار ادا کیے۔انہوں نے پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ مہوش حیات کے مقابل ہم فلمز کی پیشکش چھلاوہ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں