افغانستان میں طالبان کی گاڑی پر حملہ، 2 جاں بحق اور 3 زخمی

دھماکے کے نتیجے میں طالبان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی،کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی

کابل(انٹرنیشنل ڈیسک) افغانستان کے شہر جلال آباد میں روڈ کنارے نصب بم دھماکے میں طالبان کی گاڑی کی تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جلال آباد میں سڑک کنارے نصب بم اس وقت زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جب وہاں سے طالبان اہلکاروں کی گشت پر مامور گاڑی گزر رہی تھی۔

دھماکے کے نتیجے میں طالبان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ 2 اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگئے اور تین شدید زخمی ہیں۔ زخمیوں میں سے ایک حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔طالبان کے ایک مقامی کمانڈر نے میڈیا کو بتایا کہ حملے میں 4 اہلکار زخمی ہیں تاہم اسپتال ذرائع اور عینی شاہدین نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ۔تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری کی قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں داعش خراسان کی جڑیں کافی مضبوط ہیں اور طالبان کے حکومت سنبھالنے کے بعد سے ہر دھماکے اور حملے کی ذمہ داری بھی اسی گروپ نے قبول کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں