راولپنڈی ،پولیس کی کارروائی ،3ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد، مقدمات درج کرلئے

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوںکیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان گرفتار کر کی2پستول30بور معہ ایمونیشن اور ریوالور32بور برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او صادق آبادنے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد زین قریشی کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سی01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کیا، ایس ایچ ا وچونترہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم توصیف کو گرفتا رکرلیا، ملزم کے قبضہ سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ایس ایچ او ویسٹریج نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم اسماعیل کو گرفتا رکرکے ملزم کے قبضہ سی01ریوالور32بور معہ ایمونیشن برآمد کیا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ،ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں