تھانہ وارث خان پولیس کی کارروائی ،چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کرلیا

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) تھانہ وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میںمطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او وارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم قاسم اقبال کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم سال2019سے تھانہ وارث خان پولیس کو مطلوب تھا،ایس پی راول کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں