سی پی او راولپنڈی کے اعزاز میں پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

یہ ساری عزت اللہ اور رسول کریم ؐکرم، والدین ،شہداء اورغازیوں کی دعائوں سے ملی ہے،سب سے اپیل کرتا ہوں شہداء کی بیوائوں اوربچوں کا خیال رکھیں،راولپنڈی پولیس کے ہرکانسٹیبل، درجہ چہارم کے ملازمین،امن کمیٹی اور راولپنڈی کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،سی پی اومحمد احسن یونس سی پی اومحمد احسن یونس نے یاد گار شہداء پر حاضری دی ،پھولوں کی چادر چڑھائی اورشہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) سی پی او راولپنڈی کے اعزاز میں پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیاگیا،تقریب میں ایس ایس پی آپریشنز ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن ،ڈویژنل ایس پیز ،ایس ڈی پی ،ایس ایچ اوزاور سینئر پولیس افسران نے شرکت کی ،سی پی او نے کہا کہ یہ ساری عزت اللہ اور رسول کریمؐکا کرم، والدین ،شہداء اورغازیوں کی دعائوں سے ملی ہے، آپ سب سے اپیل کرتاہوں شہداء کی بیوائوں اوربچوں کا خیال رکھیں،راولپنڈی پولیس کے ہرکانسٹیبل، درجہ چہارم کے ملازمین،امن کمیٹی اور راولپنڈی کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،سی پی اومحمد احسن یونس نے یاد گار شہداء پر حاضری دی ،پھولوں کی چادر چڑھائی اورشہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ،تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کے اعزاز میں پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں ایس ایس پی آپریشنز رائے مظہر اقبال ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن سید غضنفر علی شاہ ،ڈویژنل ایس پیز ،ایس ڈی پی اوز ،ایس ایچ اوز اور سینئر افسران نے شرکت کی ،تقریب سے خطاب کے دوران سی پی اومحمد احسن یونس نے کہاکہ یہ ساری عزت اللہ اور رسول کریم ؐکا کرم، والدین ،شہداء اورغازیوں کی دعائوں سے ملی ہے،وردی کا ایک قرض ہے اگر پورا نہیں کرینگے تو آپ کا دنیا اورآخرت میں نقصان ہوگا،آپ سے اپیل کرتے ہوں شہداء کی بیوائوں اوربچوں کا خیال رکھیں ،FIRضرور دیجے گا،اگر مجھے سے کوئی غلطی ہوئی ہو تو معذرت چاہتا ہوں،راولپنڈی پولیس کے ہرکانسٹیبل ،درجہ چہارم کے ملازمین،امن کمیٹی اور راولپنڈی کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،ایس پی آپریشنز رائے مظہر اقبال نے کہاکہ سی پی اومحمد احسن یونس جیسے افسران بہت کم ہیں ہمیں فخر ہے کہ ہم نے ان کے ساتھ کام کیا،اس موقعہ پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن سید غضنفر علی شاہ نے کہا کہ ہم نے آپ کی کمانڈ میں کام کرکے وہ کچھ سیکھا ہے جو آج تک نہیں سیکھا ، ایس پی راول نے کہاکہ آپ کی ہدایات سے پولیسنگ سیکھنے میں مدد ملی ،سی پی اومحمد احسن یونس نے یاد گار شہداء پر حاضر ی دی ،سی پی اونے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اورشہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی،راولپنڈی پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی ،تقریب کے بعد سی پی اومحمد احسن یونس نے راولپنڈی کے میڈیا نمائیدگان سے بھی میٹنگ کی ،سی پی اومحمد احسن یونس نے کہاکہ راولپنڈی کے ذمہ دار میڈیا کا شکر گزار ہوںجنہوں نے راولپنڈی پولیس کا مثبت امیج اجاگر کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں