اسلام آباد ،ضلع بھر میں رواں سال کے دوران 321 مختلف واقعات رونما ہوئے ،ملوث597ملزمان کو گرفتارکیا گیا

اسلام آباد (کرائم ڈیسک) ضلع بھر میںرواں سال کے دوران ذاتی دشمنی، گھریلو جھگڑے اور جائیداد کے تنازعات پر قتل، اقدام قتل کی321 واقعات رونما ہوئے ان میں ملوث597ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال کے دوران ضلع بھر قتل اور اقدام قتل کی321 واقعات رونما ہوئے ان میں زیادہ طرح ذاتی دشمنی، گھریلو جھگڑے اور جائیداد کے تنازعات پر ہوئے جن کے مقدمات مختلف تھانہ جات میں درج کئے گئے،تفتیشی افسران نے نہایت مہارت اور دن رات محنت کرکے جدید ٹیکنالوجی و ہیومن ریسورسز استعمال کرتے ہوئے ان میں ملوث 597 ملزمان کو گرفتار کرکے مجاز عدالتوں میں پیش کیا اور مزید تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا ریمانڈ کے دوران قتل میں استعمال ہونے آلات قتل بھی برآمد کیے ملزمان کے خلاف چالان مکمل کرکے مجاز عدالتوں میں جمع کرئے جارہے ہیں تاکہ ان کے جرم کی سزا دلائی جا سکے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تفتیش افسران و جوانوں کو آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان اور ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے شاباش دی،اسلام آباد پولیس دن رات جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی میں مصروف عمل ہے ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں ہماری اولین ترجیح شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں