آئیسکوسی ڈی اے کا 15ارب کا نادہندہ نکلا،چیئرمین آئیسکو بی ڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئیسکوسی ڈی اے کا 15ارب کا نادہندہ نکلا،چیئرمین آئیسکو بی ڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری،سی ڈی اے کے سینئرسپیشل مجسٹریٹ نے چیئرمین آئیسکو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔آئیسکوسی ڈی اے کا 15ارب کا نادہندہ نکلا۔تفصیلات کے مطابق ریکوری نہ دینے کے ضمن میں وارنٹ گرفتاری نکالے گئے۔
سپیشل مجسٹریٹ کے مطابق ریکوری کے لیے مسلسل نوٹسز دئیے گئے۔سینئرسپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف نے بتایا کہ نوٹسز کا جواب نہ دینے کی وجہ سے وارنٹ نکالے گئے۔انہوں نے کہا کہ آئیسکو سے ریکوری کا کیس ایم سی آئی نے ہمیں بھیجا۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈی ایم اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد جلیل کے دستخطوں سے سینئر سپیشل مجسٹریٹ کو بھیجے گئے کیس کے حوالے سے تحریر کیا گیا کہ سال 2000سے اب تک آئیسکو والے ہماری سرکاری زمین کا استعمال کر رہے ہیں جس کی مد میں 15ارب روپے انہوں نے سی ڈی اے کو جمع کروانے تھے متعدد بار نوٹسز بھیجنے کے باوجود پیسے جمع نہیں کروائے گئے تاہم مذکورہ رقم میں لیٹ چارجز شامل نہیں ہیں ان کا تخمینہ بعد میں لگایا جائے گا، سینئر سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف کی عدالت سے بی ڈی چیئرمین آئیسکو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے ہیں۔
وارنٹ میں ہدایت کی گئی ہے کہ مذکورہ ملزمان کو گرفتار کر کے 10نومبر کو پیش کیا جائے، واضح رہے کہ وارنٹ گرفتاری زیر دفعہ 82 لینڈ ریونیو ایکٹ 1967جاری کئے گئے ہیں۔دریں اثناء آئیسکو کے ترجمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی ڈی اے نے ہمارے 200ارب روپے دینا ہیں ۔ ہماری میٹنگ میں طے ہوا تھا کہ بقایہ رقم ہمیں دیدیں یہ بھی طے ہوا تھا کہ بجلی بند نہیں کی جاسکتی کیونکہ اس سے سٹریٹ لائٹس کی بجلی بھی منقطع ہوجائے گی اور شہر میں بحران آسکتا ہے اس کے باوجود چیئرمین آئیسکو کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں