رحیم یار خان میں انتہائی دلخراش واقعہ، آوارہ کتوں کے حملے میں 5 سالہ بچی جاں بحق

تحصیل خان پور کے دیہی علاقے میں گلی میں کھیل رہی بچی پر آوارہ کتوں نے حملہ کیا، شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کی جانے والی بچی زندگی کی بازی ہار گئی

رحیم یار خان (نیوز ڈیسک) رحیم یار خان میں انتہائی دلخراش واقعہ، آوارہ کتوں کے حملے میں 5 سالہ بچی جاں بحق، تحصیل خان پور کے دیہی علاقے میں گلی میں کھیل رہی بچی پر آوارہ کتوں نے حملہ کیا، شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کی جانے والی بچی زندگی کی بازی ہار گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں پیش آئے ایک انتہائی دلخراش واقعے میں 5 سالہ معصوم بچی کی جان چلی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ رحیم یار خان کی تحصیل خان پور کے دیہی علاقے ٹھارو والا کی ایک گلی میں 5 سالہ معصوم بچی گھر کے باہر کھیلنے میں مصروف تھی جب وہاں اچانک آوارہ کتوں کا غول آن ٹپکا اور بچی پر حملہ کر دیا۔ آوارہ کتوں نے بچی کو بری طرح نوچ ڈالا، اس دوران بچی کی چیخ و پکار سن کر اہل محلہ اکٹھے ہوئے اور بچی کو بمشکل آوارہ کتوں سے چھڑوایا، تاہم بچی تب تک بری طرح زخمی ہو چکی تھی جس کے بعد اسے فوری ہسپتال لے جایا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا جس کے بعد بچی کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا، جہاں بچی ایک روز زیر علاج رہنے کے بعد جمعہ کے روز جان کی بازی ہار گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں