قوم اور اداروں کی عزت کے لیے ڈاکٹر نعمان کو معاف کردیا،شعیب اختر

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) سرکاری ٹی وی پر میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز سے تلخ کلامی اور بدتمیزی کے معاملے پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا ایک اور مقف سامنے آیا ہے۔انہوں نے ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا اکائونٹ کی زینت بنایا جس میں انہوں نے پی ٹی وی سے استعفیٰ دینے اور اس دن اچانک پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے تفصیل سے بتایا۔

شعیب اختر نے کہا کہ قوم اور اداروں کی عزت کے لیے ڈاکٹر نعمان کو معاف کردیا۔ استعفیٰ اس لیے دیا کہ آئندہ کسی سٹار کو ایسا نہ سننا پڑے۔شعیب اختر کا موقف ہے کہ قومی سٹار کو قومی ٹی وی پر اس طرح نہیں کہا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ میں نے میزبان کو پورا موقع دیا کہ وہ معاملہ رفع دفع کرے لیکن نہ ہی انہوں نے معافی مانگی اور نہ ہی کوئی اور بات کی لہٰذا مجھے پھر شو میں ایسا رویہ اختیار کرنا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں