مہنگی چینی، مل مالکان کو 265 ارب روپے کا اضافی فائدہ

کراچی(کامرس ڈیسک)مہنگی چینی بیچ کر تحریک انصاف کی حکومت میں شوگر مل مالکان کو 265 ارب روپے کا اضافی فائدہ پہنچایا جاچکا ہے، صرف رواں سال کے پہلے 10 ماہ میں شوگر مل مالکان 67 ارب روپے کا اضافی منافع لے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق حکومت نوٹس لیتی اور عوام کو دلاسے دیتی رہ گئی لیکن ملک میں چینی کی فی کلو قیمت ریکارڈ 150 روپے تک پہنچ گئی ہے۔حکومت اس سے پہلے درآمدی چینی کا ٹینڈر تین بار منسوخ کر چکی، حکومتی ذرائع نے بتایاکہ ٹینڈر مہنگی ترین بولی کے باعث منسوخ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں