ایس ای سی پی نے ا کتوبر میں 2,017نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کیں

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے اکتوبر 2021 میں دو ہزار سترہ نئی کمپنیاں رجسٹر کیں۔ رجسٹر ہونے والی کمپنیوں کا مجموعی ادا شدہ سرمایہ 2.8 ارب روپے ہے۔ نئی رجسٹریشن کے بعد رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد1,54,093ہوگئی ہے۔اکتوبر میں رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں 63 فیصد کمپنیا ں پرائیویٹ لمیٹڈ ، 33 فیصد سنگل ممبر کمپنیاں جبکہ بقیہ تین فیصد کمپنیوں میں پبلک ان لسٹڈ ، غیر منافع بخش ادارے اور لمیٹڈ لائیبلٹی پارٹنر شپ شامل ہیں۔
اس ماہ تقریبا ً 99فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹر ہوئیں جن میں سے 140کمپنیاں بیرون ملک سے رجسٹرڈ کی گئیں۔ سب سے زیادہ کمپنیاں رئیل ا سٹیٹ اور تعمیرات کے شعبے میں رجسٹرڈ ہوئیں جن کی تعداد 369ہے۔

تجارت کے شعبے میں302، اورانفرمیشن ٹیکنالوجی میں 270 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ جبکہ خدمات میں173 ،فوڈ اینڈ بیوریج میں 76 ،ٹیکسٹائل سیکٹر میں 52، کیمیکل، فارماسیوٹیکل، اور مارکیٹ اینڈ ڈویلپمنٹ 47، کارپوریٹ ایگریکلچرل فارمنگ 46، انجینئرنگ 41، ٹرانسپورٹ 38، سیاحت 35، ہیلتھ کیئر 33اور آٹو اینڈ الائیڈمیں 32 اور دیگر شعبوں میں 79 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

علاوہ ازیں اس ماہ 58نئی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی۔ ان کمپنیوں کے سرمایہ کاروں کا افغانستان، بیلجیم، چین، ڈنمارک، فرانس، ہانگ کانگ، اٹلی، جاپان، اردن، کینیا، لبنان، مالٹا، ہالینڈ، فلپائن، سعودی عرب، سینیگال، سنگاپور، جنوبی افریقہ، سوئٹزرلینڈ، ترکی، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں