رشوت دینے اور رشوت لینے والا دونوں سیمی فائنل میں نہیں پہنچ پائیں گے، منیب بٹ

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکار منیب بٹ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف بھارت کی حیران کن جیت پر دونوں ٹیمز کے لیے طنزیہ بیان دیا۔

ٹوئٹر پر منیب بٹ کی جانب سے دو مختلف ٹوئٹ شیئر کی گئی ہیں جس میں انہوں بھارت اور افغان ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔منیب بٹ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ رشوت دینے اور رشوت لینے والا دونوں سیمی فائنل میں نہیں پہنچ پائیں گے۔منیب بٹ نے اپنی ٹوئٹ میں فکسڈ میچ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔دوسری ٹوئٹ میں منیب بٹ نے لکھا کہ ٹیم انڈیا ہار کے جیتنے والے بازی گر اور ایسے جان کے ہارنے والے کو کاری گر کہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں