پتوکی، پولیس کی کارروائیاں ،اشتہاری ملزم سمیت تین ملزمان گرفتار

پتوکی (میڈیا رپورٹ) تھانہ سٹی و صدر پھولنگر پولیس کی کاروائیاں اشتہاری ملزم سمیت تین ملزمان گرفتار کر لئے، ملزمان سے چرس ،شراب ،اور ناجائز اسلحہ بر آمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے، تھانہ صدر پھولنگر پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر چھانگا مانگا روڈ نزد کالو والا بھٹہ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے ملزم ارشاد ولد اللہ رکھا کو پکڑ لیا اور اس سے 1420 گرام چرس برآمد کر لی اسی طرح سٹی پھولنگر پولیس نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پھولنگر کے قریب کاروائی کرتے ہوئے ملزم علی رضا کو گرفتار کرلیا اور اس سے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ملزم علی رضا کے خلاف تھانہ چھانگا مانگا میں مقدمہ نمبر 594/19 درج ہے اور ملزم مقدمہ ڈکیتی کا اشتہاری ملزم ہے دوسری جانب سٹی پھولنگر پولیس نے لمبے جاگیر روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم طارق کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے شراب برامد کرلی اور ملزمان کے خلاف پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے پولیس نے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں