ہالی ووڈ فلم’’ایمبولینس ‘‘ اگلے سال 18فروری کو ریلیز ہوگی

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) ہالی ووڈ فلم’’ایمبولینس ‘‘کا ٹریلرگزشتہ ماہ جاری کیا گیا تھا‘فلم اگلے سال 18فروری کو ریلیز کی جائے گی۔

فلم کی کہانی گھومتی ہے ایک بڑی بینک ڈکیتی کے گرد، ایک نوجوان اپنی بیوی کی جان بچانے کے لیے 32 ملین ڈالر لوٹنے کا منصوبہ بناتا ہے۔بینک ڈکیتی میں وہ لاس اینجلس پولیس کے ایک افسر کو گولی مار دیتے ہیں اور ایمبولینس میں مرنے والے افسر کو بطور یرغمال بنا کر بھاگ جاتے ہیں۔ ایکشن اور مار دھاڑ سے بھرپور فلم اٹھارہ فروری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں